انٹرٹینمنٹ

صنم بلوچ کو اپنے ڈرامے اور کسی کے ساتھ پروگرام دیکھ کر شرم آتی ہے

لاہور: معروف ماڈل و اداکارہ صنم بلوچ کو اپنے ڈرامے اور کسی دوسرے فرد کے ساتھ  اپنا پروگرام دیکھ کر شرم آتی ہے ، یہ انکشاف انہوں نے دنیا نیوز کے مزاحیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بچپن سے ہی خاصی شرمیلی ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اب کسی حد تک اس میں بہتری آئی ہے۔ وہ اپنی تعریف اور بے عزتی سن کر بھی شرمندہ ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی تعریف ایک جملے سے زیادہ نہیں سن پاتی اور شرما جاتی ہوں۔ صنم بلوچ کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی سیاست میں آنے کا شوق تھا  لیکن ان کی زندگی میں ایک زلزلہ آیا اور وہ شوبزنس کی فیلڈ میں آگئیں۔ بچپن میں وہ ملک کی وزیر اعظم بننا چاہتی تھیں مگر حالات نے انہیں اداکارہ بنا دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close