اسلام آباد
بیوروکریسی میں رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے
فواد چوہدری نے کہا کہ کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں لیکن داستانیں لکھی جا سکتی ہیں جو سابق ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ سلوک رواء رکھا جاتا تھا
عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انھوں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا اور آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں: سول بیوروکریسی حکومت کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، وزیراعظم
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ چند سابق بیوروکریٹس کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہیں، تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں خصوصا٘ مزدوروں کے ساتھ ہرحال میں کھڑی ہوگی، رویوں کو بدلنےکی ضرورت ہے، عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں یہ عموعی شکایت ہے اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں۔