دنیا

’سعودی بادشاہ کی آمد پر بھی یہ ’لڑکیاں برہنہ ہی رہیں گی‘ انڈونیشین شہر کے میئر نے ایسا اعلان کردیا کہ جان کر سعودی بادشاہ پریشان ہوجائیں گے

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان انڈونیشیاءکے دورے کے دوران جزیرہ جاوا گئے تو ان کے احترام میں برہنہ مجسموں کو کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا، لیکن اب جبکہ وہ سیاحتی جزیرے بالی کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، تو وہاں عوامی مقامات پر نصب مجسموں کو ’پردہ‘ کروانے کے معاملے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔
ویب سائٹ کوکونٹس کی رپورٹ کے مطابق جزیرہ بالی کے گورنر مادے مانگکو پاستیکا نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے جزیرے پر نصب مجسموں کو سعودی فرمانروا کے دورہ کے موقع پر ’پردہ‘ نہیں کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ سعودی فرمانروا کے دورہ جاوا کے موقع پر بوگور شہر میں مجسموں کو ڈھانپ دیا گیا لیکن ان کا جزیرہ رواداری، سلامتی اور حفاظت کی جگہ ہے لہذا یہاں ایسا نہیں کیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ جزیرہ بالی کے دورہ کے دوران سعودی فرمانروا نوسا ڈووا کمپلیکس میں قیام کریں گے، جہاں مجسموں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس کمپلیکس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بھی جزیرے کے گورنر کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ برہنہ مجسموں کو سعودی فرمانروا کے دورہ کے موقع پر ’پردہ‘ نہیں کروایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close