میا خلیفہ بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں
کراچی: مسجد اقصیٰ میں معصوم فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کے تشدد کے خلاف پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بین الاقوامی مشہور شخصیات بھی آواز اٹھارہی ہیں۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں اور فلسطینی باشندوں پر تشدد پر دنیا کی خاموشی نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بین الاقوامی مشہور شخصیات کو بھی برہم کردیا ہےاور شوبزسے وابستہ شخصیات کی جانب سے مسجد الاقصیٰ اور غزہ پر حملے کی بھر پور مذمت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ماہرہ خان بھی فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کیخلاف پول پڑی
سابق بین الاقوامی اداکارہ میا خلیفہ نے ٹوئٹر پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی تصاویر شیئر کراتے ہوئے لکھا میں انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم دیکھ رہی ہوں جن کی امریکا سالانہ 3.8 بلین ڈالرزکے ساتھ مالی اعانت کررہاہے۔ اس ٹوئٹ میں میاخلیفہ نے ’’فری فلسطین‘‘ یعنی فلسطین کی آزادی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
https://twitter.com/miakhalifa/status/1391778314843344896?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1391778314843344896%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2177301%2F24