قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں حسن علی ، شاہین آفریدی اور نعمان علی نے اپنی کیرئیر بیسٹ رینکنگ حاصل کر لی ہے۔
حسن علی بولرز کی رینکنگ میں چودھویں، شاہین آفریدی بائیسویں جبکہ نعمان علی چھیالیسویں نمبر پر براجمان ہیں۔
Latest @ICC Test player rankings:
– Hasan up by six to 14th
– Azhar Ali up by four to 16th
– Shaheen up by nine to 22nd
– Abid vaults 38 places to 40th
– Nauman up by eight to 46th
– Babar drops one place to 10th
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 12, 2021
بیٹنگ کی فہرست میں عابد علی 38 درجہ بہتری کے بعد 40 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ اظہرعلی 4 درجہ بہتری کے بعد 16 ویں نمبر آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم پر قسمت کی دیوی مہربان
جاری کردہ رینکنگ کے مطابق نعمان علی کی بیٹنگ رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔انہوں نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 35 درجے ترقی کے بعد 116 ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔
واضح رہے کہ بولرز اور آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کا نام شامل نہیں ہے۔