دنیا

دس سال کی فلسطینی بچی کی فریاد سن کر ہر آنکھ نم ہو گئی

دس سال کی فلسطینی بچی نے سے آنے والے طوفان کے بارے میں بتایا جسے سن کر ہر آنکھ نم ہو گئی۔

 

 

 

 

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ گھر کے ملبے کے ڈھیر پر کھڑی بچی کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ اپنے لوگوں کے لیے کچھ کروں لیکن میں کیا کرسکتی ہوں؟ میں تو صرف 10 سال کی ایک بچی ہوں۔‘

 

10 سالہ بچی کی ویڈیو کو دیکھ کر ہر آنکھ نم ہوگئی، ندین عبداللطیف کا کہنا تھا کہ میں جب یہ سب دیکھتی ہوں تو مسلسل روتی رہتی ہوں۔

 

بچی کا کہنا تھا کہ میں خود سے کہتی ہوں کہ ہم اس سب کے اہل کیوں ہیں؟ میری فیملی کہتی ہے کہ وہ صرف ہم سے نفرت کرتے ہیں، وہ ہمیں پسند نہیں کرتے کیونکہ ہم مسلمان ہیں، آپ مسلمانوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟

 

نین عبداللطیف کا کہنا تھا کہ آپ میرے عقب میں بچوں کو دیکھ سکتے ہیں، آپ ان پر میزائل سے حملہ کرکے قتل کیوں کرتے ہیں؟ یہ ٹھیک نہیں ہے

 

 

تاہم اکثر علاقوں کی بجلی بھی بند کردی گئی ہے جبکہ پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔

 

بچی کا بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

 

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں محکمہ صحت کی عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے۔

 

اسرائیلی فوج کی جانب سے داغے گئے دو میزائل لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، آج حملوں میں اب تک 33 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

 

اسرائیل نے آج پھر غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے صرف ایک حملے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close