انٹرٹینمنٹ

16بیگمات، 151بچے، ادھیڑ عمرشخص نے 17ویں شادی کی تیاری پکڑ لی

ہرارے: زمبابوے میں 16 شادیاں کرنے اور ان بیویوں سے 151 بچے پیدا کرنے والے 66 سالہ آدمی نے 17 ویں شادی کی تیاری پکڑ لی۔

 

 

 

 

اس آدمی کا نام میشیک نیاندورو ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اسے نوجوان لڑکیوں سے شادی کرنی پڑتی ہے کیونکہ جو بیویاں زیادہ عمر کی ہو جائیں وہ شکایت کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ 17ویں شادی کرنے جا رہا ہے۔

 

میشیک کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی بیویوں کے پاس جانے کا ایک شیڈول بنا رکھا ہے اور اسی شیڈول کے لحاظ سے روزانہ اپنی چار بیویوں کے بیڈرومز میں جاتا ہوں۔

 

یہ میری جاب ہے اور میں اس کے علاوہ کوئی جاب نہیں کرتا۔ میں جس بیوی کے بیڈروم میں جاتا ہوں اس کی عمر کے لحاظ سے اپنے روئیے میں تبدیلی کر لیتا ہوں۔

I Don't Work, I Just Satisfy My Wives: Johanne Marange Man With 151 Children  & 16 Wives Speaks - #1 Zimbabwe News & Media Magazine ~ Zimlinks | The  Front Page Of Zimbabwe and Africa

 

میں اپنی نوجوان اور زیادہ عمر کی بیویوں کے ساتھ ایک ہی روئیے کا مظاہرہ نہیں کرتا۔ میری زیادہ عمر کی بیویوں سے مجھے شکایت رہتی ہے کیونکہ وہ اکثراوقات ازدواجی تعلق میں دلچسپی نہیں لیتیں۔ بہرحال میری تمام بیویاں میرے ساتھ بے حد خوش ہیں۔

 

موصوف کاکہناتھاکہ میری خواہش ہے کہ میں 100عورتوں کے ساتھ شادی کروں اور 1ہزار بچے پیدا کروں۔میں نے 1983ءسے شادیاں کرنے اور زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کے سفر کا آغاز کیا تھا اور آئندہ سردی کے موسم میں 17ویں شادی کر رہا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close