کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ریت کا طوفان اور کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی جارہی ہے۔۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان امڈ آیا، شہر کے کئی علاقے گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
ھماکے سے چلنے والی ہواؤں نے کراچی کے مختلف حصوں میں چھتیں اور بجلی کے کھمبوں اور درختوں کو اکھاڑ دیا جس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔
کورنگی ، لانڈھی ، ملیر ، لیاری ، پی ای سی ایچ ایس ، پیپلز چورنگی اور سرجانی ٹاؤن میں دیوار اور چھت گرنے کے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔
This is so scary never Witnessed so heavy winds like this and I was Just wondering The Cyclone didnt even hit our City by the Grace of almighty.
Current situation Bahadurabad karachi #CycloneTauktae pic.twitter.com/Z4r2n4kOwI— GULLY Cricket (@waqashussain954) May 18, 2021