اسلام آباد

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد: ایف آئی اے کی کارروائی کا آغاز، اشتہار جاری

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اشتہار جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد گستاخانہ مواد میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے ایک اشتہا ر جاری کیا ہے جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ایسے عناصر سے متعلق ایف آئی اے کو آگاہ کیا جائے اور گستاخانہ مواد کیخلاف ٹھوس ثبوت کے ساتھ سائبر کرائم کو آگاہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم جاری کیا تھا کہ تمام مواد وزیراعظم کو بھیج دیا جائے اور اگر ضروری ہوا تو وزیراعظم کو بھی عدالت بلایا جائے گا جبکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ اگر اس معاملے کو حل کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو بند کرنا پڑا تو کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close