گلگت بلتستان

اسکردو، اساتذہ کے غیرمنصفانہ تبادلے کی سفارشات تیار کرنیوالوں کا انکشاف

اسکردو: ذاتی پسند ناپسند اور غیرمنصفانہ طور پر بلتستان کے اساتذہ کے تبادلے کی سفارشات تیار کرنے والوں میں ڈی ڈی اوز اور اے ای اوز ملوث پائے گئے۔ معتبر محکمانہ ذرائع نے انکشاف کیا کہ حالیہ دنوں ہونے والے اساتذہ کے مجموعی تبادلوں میں بنیادی کردار حلقے کے ڈی ڈی اوز اور اے ای اوز نے ادا کیا ہے۔ جنہوں نے ذاتی پسند ناپسند سمیت دیگر سیاسی وجوہات پر پروپوزل بناکر ڈی آئی ایس کو بھیج دیا تھا۔ ایس ڈی او نے مذکورہ سفارشات ڈپٹی ڈائیریکٹر صاحبان نے حتمی منظوری کیلئے ڈائیریکٹر کو بھیج دیں۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ تبادلوں کے بعد جب افراتفری پھیل گئی تو پروپوزل بنانے والے ڈی ڈی اوز اور اے ای اوز نے سب سے پہلے اساتذہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آپ کو بری الذمہ بھی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم عرصہ دراز سے سیاسی دباو، غیرقانونی تقرریوں اور دیگر عدم احتساب کے سبب نتائج دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ محکمہ تعلیم میں موجود اعلٰی افسران کے بچے بھی نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم غریبوں کے بچوں کا ادارہ بن کر رہ گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close