تجارت
بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کابینہ ڈویژن کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی ۔ بجلی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ جبکہ پہلی اور دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔