کراچی :کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں جلد بجلی کی بحالی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کے الیکٹرک کا کہنا نے شہر بھر میں بجلی کی بحالی کے حوالے سے بات کی ہے۔
کے الیکٹرک کی 220 کے وی ہائی ٹنشن لائن ٹرپ کر گئی ہے
اس کی وجہ سے منسلک گرڈ پر بجلی کی فراہمی میں اثر آیا
بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ایک گھنٹے تک مکمل ہونے کا امکان ہے
سسٹم میں لوڈ موجود ہے جس کی بنا پر بحالی کا عمل فوری ہونے کا امکان ہے
— KE (@KElectricPk) May 22, 2021
کے الیکٹرک نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک کی 220 کے وی ہائی ٹنشن لائن ٹرپ کر گئی ہے جس کے باعث منسلک گرڈ پر بجلی کی فراہمی میں اثر آیا ہے۔
کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ شہر میں بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور سسٹم میں لوڈ موجود ہے جس کی بنا پر بحالی کا عمل فوری ہونے کا امکان ہے۔