امریکی ویڈیو بلاگر کرسٹینا نے سعودی بچے ابوسین کے بعد پاکستانی بیٹری والے سے بات چیت شروع کردی ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
پشاور: کچھ عرصہ قبل سوشل میڈ یا پر دھوم مچانے والی امریکہ کی ویڈیو بلاگر کرسٹینا اور سعودی بچہ ابو سین تو آپ کو یاد ہوگا، اب کرسٹینا ایک بار پھر منظر عام پر آگئی ہے اور اس بار وہ سعودی بچے کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستانی مرد کے ساتھ گپ شپ لگا رہی ہے جو بیٹریوں کا کام کرتا ہے ۔دونوں کی گفتگو پر مبنی ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر ایک با ر پھر دھوم مچا دی۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا پر دھوم مچانے والی ویڈ یو میں کرسٹینا خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے شخص سے بیٹر ی مانگتی ہے جبکہ دوسری جانب بیٹری والا بھی اپنی ٹو ٹی پھوٹی انگلش میں کرسٹینا سے بات کرتاہے تاہم اسے کرسٹینا کی بات سمجھ نہیں آتی ۔کرسٹینا انگلش زبان میں مسلسل بیٹری والے سے پوچھتی ہے کہ میں تم سے کیسے اور کہاں رابطہ کروں جس پر بیٹری والا صرف او کے کہہ کر اپنا جواب دے دیتا ہے ۔با لآخر کرسٹینا زور سے چلاتی ہے ”تم سے رابطہ کہاں کروں “جس پر بیٹری والے کو بھی کچھ کچھ سمجھ آتی ہے تو وہ کہتا ہے کہ پاکستان ۔کرسٹینا پہلے طنزیہ انداز میں کہتی ہے ’پاکستان‘۔اس کے بعد بیٹری والا اپنا رابطہ بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کا رابطہ یہ ہے ’زاہد بیٹری سنٹر ،خیبر پختونخواہ ،پاکستان ‘ ۔اس کے بعد کرسٹینا ایک بار پھر بیٹری کا مطالبہ کرتی ہے جس کا بیٹری والے نے وعدہ کیا تھا ،اس موقع پر بیٹری والا اپنا مائیکر و فون منہ کے بالکل قریب لا کر بات کرنا چاہتا ہے لیکن کرسٹینا اسے یہ کہہ کر ٹوک دیتی ہے کہ اپنا مائیکرو فون پیچھے کرو ۔اس کے بعد کرسٹینا ایک گانا لگا کر بیٹری والے کے لیے ڈانس کرتی ہے لیکن اسی دوران بیٹری والے کا کنکشن منقطع ہو جاتا ہے جس پر کرسٹینا کہتی ہے کہ وہ بیٹری دئیے بغیر ہی چلا گیا ۔پاکستانی بیٹری والے کے ساتھ کرسٹینا کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور اب چائے والے کے بعد خیبر پختونخواہ کا بیٹری والا بھی سوشل میڈیا کا ہیرو بن گیا ہے ۔