گلگت بلتستان

حکومت پاکستان کا ملک میں پانچواں صوبہ بنانے کا فیصلہ، بڑی خبر آگئی

گلگت: حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کا فیصلہ کر لیا، یہ انکشاف وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ نے کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی نے گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کی سفارش کی جس کے بعد حکومت نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا ۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انہوں نے بتا یا کہ کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں آئین میں ترمیم کا بل لا یا جائے گا ۔ریاض پیر زادہ نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ابھی اتفاق رائے نہیں ہے ،وزیراعظم اس حوالے سے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close