Featuredاسلام آباد

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، وفاقی وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ کرونا کی معمولی علامات ہیں، میں خود کو بہتر محسوس کررہا ہوں، انشااللہ جلد صحت یاب ہوجاؤں گا۔

 

گذشتہ روز و زیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا، جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔

اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں مزید کم کرنے، تمام کلاسز کے امتحانات ایس او پیز کے تحت کروانے اور جون میں بورڈ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں باہم مشورے سے حکومت نے فیصلہ کیا کہ رواں سال بغیر امتحان کسی طالب علم کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، بلکہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔

 

 

واضح رہے کہ وزیرخزانہ شوکت ترین بھی قرنطینہ میں ہے، چند روز قبل وزیر خزانہ کی ملاقات کرونا مثبت شخص سے ہوئی تھی، اس پہلے بھی کئی حکومتی شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں۔

 

یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رواں سال مارچ میں کرونا ویکسین لگوائی تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں: حکومت قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے گی

 

گذشتہ سال فروری میں وبائی بیماری کا آغاز پہلی بار ہونے کے بعد کئی سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کے لئے مثبت تجربہ کیا ہے۔ اب تک ، پاکستان میں 905،852 واقعات اور 20،400 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close