Featuredاسلام آباد

جہانگیر ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی حرکت میں آگیا

جہانگیر ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی حرکت میں آگیا ہے، اور گزشتہ رات ہم خیال گروپ کے 15 سے زائد اراکین کو عشائیہ دیا گیا

عشایئے میں سردار شہاب الدین خان، ملک غضنفرعباس چھینہ، سردار محی الدین خان کھوسہ، عامر عنایت خان شاہانی، اعجاز سلطان بندیشہ، نواب علی رضا خان خاکوانی، تیمور امجد لالی، بلال اصغر وڑائچ، کرنل (ر) غضنفرعلی شاہ، اعجازخان جازی، فیصل فاروق چیمہ، گلریز افضل چن، علی اصغر خان لاہڑی اوراحسن جہانگیر بھٹی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیشن اور بینکاری عدالتوں نے جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع کردی

عشایئے میں تمام راکان نے بجٹ میں ہم خیال گروپ کے لئے ترقیاتی اسیکمیں شامل نہ کرنے پر شکوے و شکایات کے انبار لگادیئے تاہم اس بیٹھک میں فیصلہ ہوا کہ گروپ اپنے تمام تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سامنے رکھے گا، اوراس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close