انٹرٹینمنٹ

اب بھی انتخاب کرنے میں غلطیاں کرتی ہوں

اس عمر میں بھی انتخاب کرنے میں غلطیاں کرتی ہوں

بالی ووڈ حسینہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ وہ 45 برس کی عمر میں اب بھی غلطیاں کرتی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سشمیتا نے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

اپنا نوٹ تحریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ 45 برس کی عمر میں بھی انتخاب میں غلطیاں کرتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آپ لوگ اکثر سوال کرتے ہیں کہ کیا میرے دن بھی برے ہوتے ہیں؟ تو ’جی ہاں ہوتے ہیں‘، کیا میں ہمیشہ مثبت رہتی ہوں؟ تو اس کا جواب ہے کہ ’نہیں‘۔

سشمیتا کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی غلطیوں سے انھیں خود بہت تکلیف ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جو میں نے سیکھا ہے وہ یہ کہ کوئی مسئلہ نہیں کہ یہ کتنا مشکل ہے، میں بس انھیں اپنی زندگی میں بار بار آتے مسائل کی طرح ہی دیکھتی ہوں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close