دنیا

دنیا میں کھائے جانے والے وہ کھانے جن کے بارے میں جان کر آپ قے آجائے گی

لندن: ہمارے مذہب نے ہمیں کھانے پینے کے آداب اور حلال و حرام سے آگاہ کیاہے اور یہ آگاہی کسی بھی نعمت سے کم نہیںلیکن دنیا میں کئی لوگ اور ممالک ایسے ہیں جہاں عجیب و غریب چیزیں بہت رغبت سے کھائی جاتی ہیں،آئیے آپ کو ایسی کچھ ڈشز کے بارے میں بتاتے ہیں۔ پیرس کاLe Festin Nuہوٹل ایسی جگہ ہے جہاں یہ ڈش بہت اہتمام کے ساتھ دی جاتی ہے۔ یہ ڈش افریقہ اور کئی ایشیائی ممالک میں بھی شوق سے کھائی جاتی ہے۔اسے کھانے والوں کا کہنا ہے کہ ان میں پروٹین بہت زیادہ اور چکنائی بہت کم ہوتی ہے اور ان کا ذائقہ نمکین مونگ پھلی کی طرح ہوتا ہے۔

 


سانپ سے بنا سینڈوئچ، لاس اینجلس
یہ سینڈوئچ پھنکارنے والے سانپ کے گوشت سے بنایا جاتا ہے ۔لاس اینجلس میں Wurstkücheنامی ریسٹورنٹ فخر سے ایساسینڈوئچ لوگوں کو کھلاتا ہے۔ اس کے ہاٹ ڈاگ دیکھنے میں عام سے لگتے ہیںلیکن حقیقت میں یہ سانپ کے گوشت سے بنائے جاتے ہیں۔


خون سے بنی سینڈئی، سیول
جنوبی کوریا کے شہر سیﺅل Dongwonjipمیں ایسی سینڈی کھلائی جاتی ہیں جو کہ خون سے بنائی گئی ہیں اور انہیں نوڈلز کے ساتھ ملاکر بنایا جاتا ہے۔ مزید برآںخنزیر کے سر اور انتڑیوں سے بھی بنی غلیظ سینڈئی لوگوں کی مرغوب غذا بنتی ہے۔


رین ڈراپ کیک، نیویارک
آج کل یہ ڈش سوشل میڈیاپر بہت مشہورہے جو کہ دیکھنے میں پانی کے بڑے بلبلے کی طرح لگتی ہے اوراسی وجہ سے اسے ’بارش کا قطرہ‘بھی کہاجاتا ہے۔ جاپان میں پسند کی جانے والی یہ ڈش نیویارکDarren Wongلایا ہے۔


تازہ مچھلی ، ٹوکیو
جاپانی شہر ٹوکیو میں ایسا ریسٹورنٹ Zauoنامی ہے جہاں تازہ مچھلیاں پھر رہی ہوتی ہیں اور گاہک اپنی مرضی سے پکڑ سکتے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ میں ایک بڑی کشتی رکھی گئی ہے جس میں لوگ بیٹھتے ہیں اور اس کے گرد پانی ہے جس میں مچھلیاں تیر رہی ہوتی ہیں۔آپ کو ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہی ایک جال دیا جاتا ہے جس کی مدد سے آپ مچھلی پکڑنے لگتے ہیں اور جومچھلی جال میں آجائے اسے کھانا پڑتا ہے۔ مچھلی پکانے میں صرف نمک اور لیموں کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ مچھلی کی اصل تازگی سے لفط اٹھایا جاسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close