دنیا

پاکستانی شہری نے سعودی فیملی کو جلتی کار سے نکال کر شاندار کارنامہ انجام دیدیا

ریاض: سعودی عرب میں مقیم ایک باہمت پاکستانی نے جلتی ہوئی کار میں پھنس جانے والی سعودی فیملی کی جانیں بچا کر جوانمردی کی نئی داستان رقم کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد یحییٰ منصور نے نہ صرف دہکتے ہوئے شعلے بجھا کر گاڑی میں سے سعودی فیملی کو نکالا بلکہ انہیں فرسٹ ایڈ بھی فراہم کی اور فوری طور ریسکیو اہلکاروں کو بھی اطلاع کی۔ محمد یحیٰ ایک واٹر ٹینکر چلا رہے تھے کہ انہوں نے کار میں آگ بھڑکتے دیکھی اور فوری طور پر اسے بجھانے کاعمل شروع کر دیا۔ انہوں نے نہ صرف قیمتی جانیں بچائیں بلکہ آگ کو دیگر گاڑیوں تک پھیلنے سے بھی روکا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close