سندھ

شہر قائد میں مون سون بارشوں سے اس بار بھی تباہی کا خدشہ

کراچی : کراچی میں مون سون بارشوں سے اس بار بھی تباہی کا خدشہ ہے ، اس حوالے سے پیشگی انتظامات سےمتعلق ہنگامی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مون سون بارشوں سے کراچی میں تباہی کے خدشے کے پیش نظر پیشگی انتظامات سےمتعلق ہنگامی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

 

مون سون بارش پیشگی انتظامات سے متعلق درخواست 10جون کے لیے مقرر کردی ہے، ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ گزشتہ بارشوں میں شہر قائد ڈوب گیاتھا، اس باربھی کراچی ڈوبنےکاخدشہ موجود ہے۔

 

وکیل نے کہا متعلقہ اداروں سےپوچھاجائے، اب تک کیاانتظامات کیے گئے ؟ گورنرسندھ، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری بلدیات،کمشنر کراچی، کنٹونمنٹ بورڈز کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

 

یاد رہے گذشتہ سال اگست میں شہر قائد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی اور مون سون بارشوں کا 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا ، حادثات و واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔

 

مون سون بارشوں کے باعث انفرااسٹرکچر کو بے حد نقصان پہنچا، مگر سوال یہ ہے کیا اس سال جب مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا ایک بار پھر کراچی کے شہریوں کو اس قدر سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close