رشی کپور اپنے بیٹے رنبیر کی شادی عالیہ کی جگہ کس سے کرنا چاہتے تھے؟اہم خبر
بھارت کے معروف اداکار رشی کپور اپنے بیٹے رنبیر کپور کی شادی عالیہ بھٹ سے نہیں بلکہ کسی اور سے کرنا چاہتے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار رشی کپور کا اپنے بیٹے رنبیرکپور کی شادی کے لئے انتخاب کوئی لڑکی نہیں بلکہ ایک لڑکا تھا۔
رشی کپور اپنے بیٹے رنبیر کپورکی شادی عالیہ بھٹ نہیں بلکہ رنبیر کے قریبی دوست آیان مکھرجی تھے اور وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا آیان مکھرجی کے ساتھ شادی کرے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور نے 2018 میں رنبیر اور ان کے بیٹے کے بہترین دوست فلمساز آیان مکھرجی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی اور تجویز دی تھی کہ وہ دونوں شادی کریں۔
رشی کپور چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا اپنے بہترین دوست کے ساتھ شادی کرے۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور آیان مکھرجی نے ایک ساتھ فلم ’’ویک اپ سڈ‘‘ میں کام کیا تھا اور اسی دوران ان کی دوستی کی شروعات ہوئی تھی جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہری ہوتی چلی گئی۔
دوسری جانب رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان رشتہ دوستی سے زیادہ ہے اور مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی منتخب کرچکے ہیں۔
رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کی محبت میں سماج اور خاندان جیسی کوئی رکاوٹ بھی حائل نہیں بلکہ ان کے رشتے کو دونوں کے خاندانوں کی جانب سے گرین سگنل بھی مل چکا ہے۔