بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں خودکش حملہ آور نے پیرا ملٹری یونٹ کیمپ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑالیا
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک خودکش حملہ آور نے پیرا ملٹری یونٹ کیمپ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریپڈ ایکشن بٹالین کے ترجمان مفتی محمود خان نے بتایا کہ” خودکش حملہ آور نے کیمپ کی دیوار پھلانگنے کی کوشش کی اور فورسز کی طرف سے جوابی کارروائی کی گئی جس دوران حملہ آورنے خود اڑلیا۔مفتی محمود نے مزید بتایا کہ دھماکے میں ہمارے تین لوگ زخمی ہوگئے ہیں جن کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے،ہماری پہلی ترجیح علاقے کو کلیئر کرانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حملہ آور نے کوئی دھماکہ خیز مواد یا ایسی کوئی چیز کیمپ میں نہ پھینکی ہو۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفصیل سے لگتا ہے کہ حملہ آور کسی تنظیم کا رکن تھا“۔ریپڈ بٹالین کیمپ جو کہ ڈھاکہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے ۔ایئرپورٹ پولیس اہلکار کے مطابق”یہ ایک خودکش حملہ ہوسکتا ہے اور دھماکہ اس وقت کیا گیا جب پیرا ملٹری یونٹ کیمپ کے پاس لوگ جمعے کی نماز ادا کرنے کیلئے وضو کررہے تھے،جبکہ دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے“۔پولیس اہلکار نے زخمیوں اورمارے جانیوالے افراد کے بارے مزید تفصیلات دینے سے معذرت کرلی جبکہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے کہ دھماکے میں کتنے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ کیمپ کے اندر سے باہرآنیوالی گاڑی کا عقبی شیشہ ٹوٹا ہوا واضح طورپر دیکھا جاسکتاہے۔