دنیا

افغانستان سے دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

پشاور: افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی  تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تاہم ابھی تک دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے تعلق سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close