تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ

اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیاجائےگا۔

 

 

 

 

ذرائع کے مطابق اوگرا نے ماہ جون کے لئے پیٹرول اور مٹی کےتیل کی قیمت میں معمولی اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں4روپے30پیسےفی لیٹراضافےکی تجویز پیش کی گئی ہے اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھےجانےکی سفارشات دی گئیں ہیں۔

 

 

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کو حتمی منظوری کیلئےسمری بھجوادی گئی ہے،وزیراعظم کی حتمی منظوری کےبعدنئی قیمتوں کااعلان کیاجائےگا۔

 

 

یاد رہے کہ یکم مئی کو پیٹرول کی قیمت 108روپے 56پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 110 روپے 76پیسے،لائٹ ڈیزل 77روپے 65پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 80روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close