فنکار ہر طرح کا کردار کرتا ہے
ڈراما سیریل ‘نند’ میں منفی کردار ادا کرنے کے بعد جویریہ سعود نے ویب سیریز ‘عورت گردی’ میں بھی منفی کردار ادا کیا
جویریہ سعود کی ویب سیریز ‘عورت گردی’ 4 جون کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر ریلیز ہوگی
ویب سیریز میں اداکاری سے متعلق جویریہ سعود نے کہا کہ عورت گردی میں میرا ایک کردار ہے اور فن کار ہر طرح کا کردار کرتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ایسی ہی ہوں۔
اس ویب سیریز میں اداکارہ جویریہ سعود اور علی خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور دونوں کو ایک دوسرے کے حریف کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
ویب سیریز ‘عورت گردی’ کی کہانی رابعہ بصری شیخ نے تحریر کی ہے، اس کی ہدایات ایان حسین نے دی ہیں جبکہ فرحان گوہر اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔
‘عورت گردی’ کا پہلا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی اسے شدید تنقید کا سامنا ہے جس کا سلوگن ہے ‘نہیں چلے گی مرد کی مرضی، اب چلے گی عورت گردی’۔
ویب سیریز کی ریلیز سے قبل اس میں اداکاری سے متعلق پاکستان کی معروف اداکارہ و ٹی وی شو میزبان جویریہ سعود نے کہا ہے کہ ‘عورت گردی ‘ میں میرا ایک کردار ہے اور فنکار ہر طرح کا کردار کرتا ہے۔
View this post on Instagram
انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں جویریہ سعود نے منفی کردار ادا کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ ‘سیدھے سادے کام سے لوگوں کو بات سمجھ میں نہیں آ رہی اس لیے سوچا کہ عورت گردی شروع کرتے ہیں’۔
جویریہ سعود نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اردو فلکس والوں کو محسوس ہوا کہ ‘میں ہی یہ عورت گردی کر سکتی ہوں اور اس میں جو عورت گردی مچائی ہے وہ آپ دیکھ سکتے ہیں’۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ‘عورت گردی’ کے خلاف بڑے پیمانے پر تنقید سے متعلق جویریہ سعود نے کہا کہ ‘ہم فنکار ہیں اور ہمیں تو ہر بات پر یہ نکتہ چینی سہنی پڑتی ہے’۔
جویریہ سعود نے کہا کہ ‘ہر انسان کی اپنی ایک سوچ ہوتی ہے لیکن میرے لیے وہ لوگ کافی ہیں جو مجھے دعائیں دیتے ہیں’۔
ویب سیریز میں اداکاری سے متعلق جویریہ سعود نے کہا کہ عورت گردی میں میرا ایک کردار ہے اور فن کار ہر طرح کا کردار کرتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ایسی ہی ہوں۔
View this post on Instagram
جویریہ سعود نے بتایا کہ ویب سیریز میں وہ شبنم بی بی نامی خاتون کا منفی کردار ادا کررہی ہیں۔
اپنے کردار سے متعلق انہوں نے کہا کہ شبنم بی بی ایک مثبت جگہ پر بیٹھی ہوئی ہے، جو برے حالات سے نکل کر اب ایک منفی شخصیت بن چکی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ‘عورت گردی ‘ کو عورت مارچ پر مبنی اور سماجی کارکن ماروی سرمد سے متاثر قرار دینے کے سوال پر جویریہ سعود نے کہا کہ انہوں نے ایسا کچھ سنا نہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مصنف کے لکھے کردار کو نبھانے کی کوشش کی ہے اور یہ کردار کسی شخصیت سے منسلک نہیں ہے۔
جویریہ سعود نے کہا کہ وہ ویب سیریز ‘عورت گردی’ کو صرف ایک کہانی کے طور پر ہی لیتی ہیں۔