کورونا وائرس نے توڑ کر رکھ دیا تھا : ملائیکا اروڑا
ملائیکا اروڑا نے کوویڈ سے لڑنے کے دوران درپیش مشکلات کی داستان سنادی
بھارتی اداکارہ و ماڈل ملائیکا اروڑا خان نے گزشتہ برس کورونا وائرس مثبت آنے اور پھر اس وبا سے تین ہفتوں تک لڑنے کی داستان سنادی۔
انھوں نے انسٹاگرام پر اس وبا کے ساتھ اپنے ان 20 سے زائد دنوں کا حال سنانے کے لیے انھوں نے ایک نوٹ تحریر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس انھیں کورونا وائرس ہوا جو میرے لیے بہت ہی برا تجربہ تھا، ہر کوئی یہاں کہتا ہے کہ کوویڈ سے صحتیاب ہونا آسان ہے، لیکن یا ان میں قوت مدافعت بہت زیادہ ہے یا پھر وہ اس کی کی پریشانیوں سے لاعلم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں کورونا ہوا تو ان کے لیے ’آسانی‘ وہ لفظ ہی نہیں تھا جو انھوں نے منتخب کیا۔
انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے انھیں توڑ کر رکھ دیا تھا، ان کے لیے بستر سے اترنا ور پھر کھڑکی تک جانا بھی اپنے طور پر ایک سفر تھا۔
ملائیکا کا کہنا تھا کہ آئیسولیشن کے دوران ان کا وزن بڑھا، لیکن وہ اندر سے کمزور ہوگئیں، ان کا اسٹیمنا کم ہوگیا، جبکہ اس دوران گھروالوں اور عزیزوں سے بھی دور رہی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا، اس پر وہ خوش تھیں، تاہم ان میں کمزوری کافی بڑھ چکی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ وہ اس بات سے خوفزدہ تھیں کہ وہ کبھی اپنی صلاحیت و طاقت دوبارہ حاصل نہیں کر پائیں گی۔
ملائیکہ کا کہنا تھا کہ کوویڈ منفی آنے کے بعد جب انھوں نے ورزش شروع کی تو وہ ٹھیک سے کچھ نہ کرپائیں، تاہم کچھ دن گزرنے کے بعد انھوں نے آہستہ آہستہ ٹھیک سے ورک آؤٹ کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اب انھیں کوویڈ سے چھٹکارا پائے 32 ہفتوں سے زائد گزر چکے ہیں، تاہم اب وہ ایسا محسوس کر رہی ہیں کہ ان کی ذہنی و جسمانی طاقت لوٹ آئی ہے۔