صادق سنجرانی سےتاجکستان کےصدرامام علی رحمان کی ملاقات
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سےتاجکستان کےصدرامام علی رحمان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ،تاجکستان میں پاکستان کےسفیرعمران حیدر بھی شریک تھے
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال،رابطہ کاری کوفروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ، چیئرمین سینیٹ نے کہا پاکستان تاجکستان سےدوطرفہ تعلقات کوبہت اہم سمجھتا ہے، خطے کی رابطہ کاری اقتصادی ترقی کیلئےاہم ہے۔
ہ تجارت سمیت کثیرالجہتی تعاون کوفروغ دیناانتہائی اہم ہے، رابطہ کاری کیلئےپارلیمانی تعاون ،ادارہ جاتی معاونت کوفروغ دیناہو گا، پاکستان،تاجکستان مذہبی،معاشرتی،ثقافتی رشتوں میں جڑےہیں ، وسطی ایشیائی ممالک سےدوطرفہ تعاون کوبڑھانےکاخواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کیلئے اہل قرار دیدیا
چیئرمین سینیٹ نے تاجک صدر سے گفتگو میں کہا امن،سلامتی،ترقی ہمارامشترکہ وژن ہے، خطےکی ترقی کیلئےامن کواہم سمجھتےہیں، اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں سےتعلقات کومزیدتقویت ملےگی۔
اس موقع پر تاجک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کادورہ کرکےخوشی ہوئی،ملاقاتیں انتہائی مفیدرہیں، دوروں سےدوطرفہ روابط کومزیدفروغ ملےگا۔