کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے تاجروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سے 2 روز میں کاروبار رات 8بجے تک کھولنے کا اعلان کردیا جائے گا، اب مزید پابندیاں بڑھنی نہیں ہیں کم ہونی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ ایک سے 2روز میں کاروبار رات 8بجے تک کھولنے کا اعلان کیا جائے گا ، سندھ میں حالات بہتر ہیں ، اب ہم چیزیں کھولنےکی طرف جارہے ہیں، عوام کے تعاون کے بغیر کام نہیں ہو سکتا۔
سعید غنی نے عوام اور تاجروں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا اب مزید پابندیاں بڑھنی نہیں ہیں کم ہونی ہیں۔
یاد رہے سندھحکومت کی پالیسیوں سے نالاں تاجروں نے گورنر راج لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ظلم کی انتہا ہو رہی ہے وزیراعلی سندھ کو تاجروں کےمسائل کے حوالے سے درجنوں خطوط ارسال کیے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔
تاجر رہنماءالیاس میمن نے کہا تھا کہ تاجروں کے مطالبات کی منظوری کے لیئے حکومت کے پاسصرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اگر سندھ حکومت نے ریلیف نہ دیا گیا تو پھر بات سڑکوں پر ہوگی۔