Featuredکھیل و ثقافت

ایشیاء کپ 2021 ملتوی، 2023 میں ہوگا

ایشیاء کپ باضابطہ طور پر 2023 تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسوں کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑا ہے۔
اب اس کا انعقاد سال 2023 میں ہوگا کیونکہ 2022 میں پہلے سے ہی ایشیا کپ کا انعقاد ہونا ہے۔

کوویڈ19 کے حالات کی وجہ سے کرکٹ کیلنڈر میں لگاتار بدلاؤ کی وجہ سے وقت دستیاب نہیں ہونے کی وجہ سے ایشیاء کپ کا 2021 ٹورنامنٹ اب سال 2023 میں ہوگا۔
اس سال اس کانٹیننٹل ٹورنامنٹ کو پاکستان سے سری لنکا میں منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں بھی کیسوں کے بڑھنے کی وجہ سے اسے منسوخ کرنا پڑا۔

ایشیاء کی چاروں بڑی ٹیموں کا رواں سال کے آخر تک مصروف شیڈول میں ہے اور ایسے میں اس سال ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے وقت نکالنا بے حد مشکل ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اس متعلق میں بیان جاری کیا ہے۔ اے سی سی نے کہا ، “بورڈ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے بے حد محتاط انداز میں اس مسئلہ پر غور کیا اور فیصلہ کیا کہ مقابلہ کو ملتوی کرنا ہی آپشن ہے۔
ٹورنامنٹ کے اس سیزن کا انعقاد سال 2023 میں کرنا ہی عملی ہوگا کیونکہ سال 2022 میں پہلے ہی ایشیا کپ کا انعقاد ہونا ہے۔ وقت آنے پر اسکی تاریخوں کی تصدیق کی جائے گی۔
اس سال ٹورنامنٹ کا انعقاد ٹی 20 فارمنٹ مں ہندوستان میں اکتوبر-نومبر میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے کرائے جانے کی امید تھی۔
ایشیا کپ کا انعقاد سال 2018 سے نہیں ہوا ہے۔

سال 2020 میں بھی ٹورنامنٹ کو وبا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ ہندوستان نے پچھلے دو ایشیاء کپ میں خطاب جیتا ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close