Featuredاسلام آباد
پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے
اسلام آباد : پاکستان آج عالمی یوم مَاحولیات کی میزبانی کرے گا
یوم مَاحولیات پر وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مَاحولیات کا عالمی آج منایا جا رہا ہے، پاکستان اس سال عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کرے گا۔ رواں سال اس دن کا موضوع ماحولیاتی نظام کی بحالی ہے۔
ماحول کے عالمی دن کی میزبانی پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ گلوبل وارمنگ سے نمٹنے اورکاربن کو کم کرنے میں پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔ ماحول کے تحفظ کیلئے ہم سب کو اپنی قومی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔
پاکستان کو میزبانی ملنے کا جشن آج منایا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ لوگوں کو قائل کریں کہ ماحول کی حفاظت سے آپ بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔