اسلام آباد

کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پی آئی اے کے ذریعے چین سے اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد : کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک اور کھیپ آج چین سے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ10لاکھ ڈوز لے کراسلام آباد پہنچی۔

 

 

 

 

 

اس حوالے سے این سی او سی نے بتایا ہے کہ رواں ماہ چین سے کورونا ویکسین کی 11 ملین ڈوز پاکستان لائی جائیں گی، جس میں سائینو ویک، کین سائینو اور سائینو فارم ویکسین شامل ہے۔

 

این سی او سی کے مطابق آج کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پی آئی اے کے جہاز کے ذریعے چین سے اسلام آباد لائی گئی ہے جس میں دس لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔

PIA plane carrying over 300,000 vaccines from China arrives in Islamabad

 

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں ماس ویکسی نیشن مہم کیلئے بھرپور اور مؤثر اقدامات جاری ہیں، جس کے تحت ویکسین کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

 

این سی او سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک کے تمام شہری ترجیحی بنیادوں پر کوروناویکسین کی خوراکیں لگوائیں کیونکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط اور ویکسی نیشن ہی ہے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں ویکسین کے انتظام اور ترسیل کے لیے جامع حکمت عملی اور اقدامات کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close