Featuredاسلام آباد

آنکھوں کی دیگر علامات بھی کووڈ کا حصہ ہیں

تحقیق کے مطابق ڈرائی آئیز(آنکھیں خشک ہونا) یا آنکھ میں کسی باہری چیز کے داخل ہونے سے ہونے والا احساس اور آنکھوں کی دیگر علامات کو بھی کووڈ کا حصہ ہیں

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وبا کے شکار 80 فیصد افراد میں بیماری معتدل یا شدید ہوتی ہے جبکہ پانچ فیصد وہ مریض ہوتے ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ کی ضرورت پیش آتی ہے جبکہ کورونا کی عام علامات میں کھانسی، بخار، سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محرومی وغیرہ شامل ہیں

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وبا کے شکار 80 فیصد افراد میں بیماری معتدل یا شدید ہوتی ہے جبکہ پانچ فیصد وہ مریض ہوتے ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ کی ضرورت پیش آتی ہے جبکہ کورونا کی عام علامات میں کھانسی، بخار، سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محرومی وغیرہ شامل ہیں

کورونا مریضوں میں ڈرائی آئیز کی علامت ہوتی ہے تاہم اس کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے اس سے قبل دیگر تحقیق میں بھی آنکھوں کے خشک ہونے کو کورونا سے جوڑنے کی کوشش کی گئی لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی ثبوت موجود نہیں ہیں۔ بعض کا کہنا ہے کہ جسمانی مدافعتی نظام سے پیدا ہونے والا ورم بھی ڈرائی آئیز کا باعث بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بند آنکھوں کے ساتھ کیوں؟

کورونا کو روکنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے مگر ممکنہ طور پر آنکھوں کے خشک ہونے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ ماہرین چشم نے ایسے افراد کی تعداد میں اضافے کو ریکارڈ کیا ہے جن میں وبا کے آغاز کے بعد سے ڈرائی آئیز کا مسئلہ سامنا آیا۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق آنکھیں خشک ہونا یا کسی باہری چیز کی موجودگی کا احساس، آنکھیں سرخ ہونا، پانی بہنا، آنکھوں میں خارش، آنکھوں میں تکلیف اور آنکھوں سے مواد کا اخراج کورونا علامات ہوسکتی ہیں۔

عالمی کورونا وبا کی عام علامات میں بخار، ٹھنڈ لگنا، سانس لینے میں دشواری، کھانسی، تھکاوٹ، مسلز یا جسم میں تکلیف، سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی، گلے کی سوجن، ناک بند ہونا، ناک بہنا، ہیضہ اور الٹیاں شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close