Featuredپنجاب

پاکستان کا پہلاڈرائیوتھروویکسینیشن سینٹر لاہور میں قائم کردیا گیا

لاہور : پاکستان کا پہلاڈرائیوتھروویکسینیشن سینٹر لاہور میں قائم کردیا گیا ، سینٹر میں گاڑی میں بیٹھے بیٹھے15سے 20منٹ میں ویکسینیشن مکمل ہوجائے گی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت نے بینک آف پنجاب کے تعاون سے پاکستان کا پہلا ڈرائیوتھرو ویکسینیشن سینٹرلاہورمیں قائم کردیا ، ڈرائیوتھرو ویکسینیشن سینٹر نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیاگیا ہے۔

بینک آف پنجاب نے منصوبے کے انفرااسٹرکچر کے قیام کیلئے مدد فراہم کی ، ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے سینٹر کا افتتاح کیا ، سینٹرمیں گاڑی میں بیٹھے بیٹھے15 سے 20 منٹ میں ویکسینیشن مکمل ہوجائے گی۔

اس موقع پر صدربی اوپی ظفرمسعود نے کہا کہ شاندارمنصوبے کا حصہ بننا بی او پی کیلئے بھی باعث فخرہے ، مستقبل میں بھی عوامی فلاحی منصوبوں میں شمولیت کیلئے پرعزم ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا 3دن کی قلیل مدت میں سینٹرکوقائم کرکےآپریشنل کیا گیا ہے ، ڈرائیوتھروویکسینیشن سینٹر پیر تا جمعہ رات8 بجے سے رات 2بجے تک کھلا رہے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک کھلے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close