Featuredاسلام آباد
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس میں مزیدکمی کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردی ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کےتیل پر سیلز ٹیکس15.44 فیصدسے کم کرکے 10.07 فیصد کردیاگیا ہے
نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 3.67 فیصدکردی گئی، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 7.56 فیصد تھی تاہم پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 17فیصدپربرقراررہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سعودی عرب میں پٹرولیم ڈسٹری بیوشن ٹرمینل پر حملے کی مذمت
حکومت نے اوگرا کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹٰیکسز میں ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔