انٹرٹینمنٹ

نصرت جہاں روحی نے اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق

نصرت جہاں روحی بنگالی، تامل اور تیلگو سمیت بھارت کی دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں سمیت ہندی زبان میں بننے والے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں

نصرت جہاں روحی ٹولی وڈ یعنی تامل، تیلگو، بنگالی اور مراٹھی زبان میں فلمیں بنانے والی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔
سال 2019 کے عام انتخابات میں انہوں نے آل انڈیا ترینیمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کے ٹکٹ پر انتخابات جیتے تھے۔

رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے ہی انہوں نے اپنے دیرینہ دوست نکھل جین سے منگنی کی تھی جب کہ جون میں رکن اسمبلی کا حلف لینے سے قبل ہی انہوں نے شادی بھی کی تھی۔
نصرت جہاں نے ترکی میں انتہائی قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

اداکارہ و رکن اسمبلی کو حال ہی میں اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ خبریں تھیں کہ ان کا بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مغربی بنگال کے سیاستدان یش دسگپتا سے معاشقہ چل رہا ہے۔

بی جی پی سیاستدان سے تعلقات کی خبریں آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے نصرت جہاں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پہلے شوہر سے طلاق لینے کا مشورہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اب فلموں میں ہیروز کی گرل فرینڈز ہی کاسٹ کی جا رہی ہیں

نصرت جہاں نے بیان جاری کرتے ہوئے جہاں پہلے شوہر سے علیحدگی اور شادی ختم ہوجانے کی تصدیق کی، وہیں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق حیران کن دعوے بھی کر ڈالے۔

نصرت جہاں نے 9 جون کو جاری کردہ بیان میں تصدیق کی کہ انہوں نے نکھل جین سے کافی عرصہ قبل ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی، تاہم وہ ان سے طلاق نہ تو لے سکتی ہیں اور نہ وہ انہیں طلاق دے سکتے ہیں۔

اداکارہ و رکن اسمبلی کے مطابق چوں کہ ان کی شادی ترکی میں ہوئی تھی تو انہوں نے شادی بھی وہاں کے قانون کے مطابق کی تھی جو کہ بھارتی قانون کے مطابق شادی نہیں تصور کی جاتی۔

نصرت جہاں مسلمان جب کہ ان کے ساتھ نکھل جین ہندو مذہب سے تعلق رکھتے تھے اور رکن اسمبلی شادی کے بعد شوہر کے ساتھ ہندو مذہب کی رسومات بھی ادا کرتی دکھائی دیتی تھیں۔

اگرچہ تاحال وہ رکن اسمبلی ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ شوبز سرگرمیوں میں بھی متحرک دکھائی دیتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close