Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل 6 کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے176 رنز بنائے

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 16ویں میچ میں سلطانز نے کنگز جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل 6 کے 16ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا۔

رلی روسو نے 44 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 29 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

خوشدل شاہ 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سہیل تنویر نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔

کنگز کی جانب سے تھسارا پریرا نے دو کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم اور وقاص موقصود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close