پنجاب

حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پرچھائے سیاہ بادل چھٹ چکے: فردوس عاشق اعوان

لاہور : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے عمل کا آغاز ہونےکوہے ، بجٹ کاشتکاروں ،مزدوروں اور صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبریاں لائے گا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا وفاقی حکومت آج مالی سال22-2021کابجٹ پیش کرنےجارہی ہے، حکومتی کاوشوں سےملکی معیشت پرچھائےسیاہ بادل چھٹ چکے اور معیشت میں بہتری کےثمرات عوام تک پہنچانےکےعمل کاآغازہونےکوہے۔

 

 

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کےمطابق عوام کیلئےزیادہ سہولتیں پیداکرنی ہیں، یہ بجٹ کاشتکاروں،مزدوروں اورصنعتی ملازمین کیلئےخوشخبریاں لائےگا، بہتر ہوتی معیشت غریب،کمزور طبقے کیلئے آسانیاں اور بہتر مستقبل کی نوید بنے گی۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close