بلوچستان

اسٹیبلشمنٹ نے جے یو آئی کو منصوبہ بندی کے تحت جتایا، مجید خان اچکزئی

کوئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 7 زیارت ضمنی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے جمعیت کو منصوبہ بندی کے تحت جیت کی راہ دکھا کر 2018ء کے انتخابات دکھا کر سب کچھ بتا دیا ، سب نے ملکر پشتونخوا میپ کو ہرانے میں اپنا کردار ادا کیا، اگر سب کا یہی کردار رہا تو یہ عوام اور جمہوریت کیساتھ مذاق ہوگا۔

 

نجی خبر رساں ادارے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مجید خان اچکزئی نے کہا کہ حلقہ پی بی 7 زیارت کے ضمنی انتخابات میں جس طرح اسٹیبلشمنٹ نے ملکر مذہبی جماعت کو دوبارہ پشتونوں پر مسلط کرنے کی جو کوشش کی ہے، اس کے مستقبل میں بھیانک نتائج برآمد ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ان سب نے یہ بھی بتا دیا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں ان کے ارادے کچھ اور ہیں اور جس طرح پشتونخوامیپ کے امیدوار وں کیساتھ جو رویہ رکھا گیا یہ جمہوری روایات کے منافی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتونوں کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر ان تمام تر سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس طرح اسٹیبلشمنٹ کا رویہ رہا تو اس کو جمہوریت دشمن تصورکریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close