Featuredسندھ

ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسپوسینٹرمیں پیسوں کےعوض ویکسین لگانے کا بھی نوٹس لیتے  ہوئے آئی جی سندھ پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس ایکسپو سینٹرمیں بغیرویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنےکی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ شخص کیخلاف آئی جی،وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

کوروناکیخلاف جاری کسی کام میں کوئی کرپشن اور نااہلی برداشت نہیں کریں گے جب کہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم صوبے میں لاک ڈاؤن نہیں چاہتے : مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں تاجروں کو 6 دن کاروبار کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ صرف اتوارکاروباربند ہوگا اور دیگر دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

جلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چھٹی سے 8ویں جماعت کی کلاسز 50 فیصدحاضری کیساتھ کل سے کھولی جائیں گی جبکہ کورونا صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کی کلاسز 21جون سےکھولی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close