کھیل و ثقافت
بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان سے سیریز کھیلنے کو تیار
نئی دہلی:پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو چھٹی کا دودھ یاد کرا دیا ،سیریز سے بھاگنے والے بورڈ کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی دھمکی دی تو بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئی چال چل دی ، بی سی سی آئی نے جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی حکومت کو خط لکھ دیا۔ خط میں حکومت سے پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کی اجازت طلب کی گئی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ رواں سال نومبر میں پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہے ، اس کے لیے اسے اپنی حکومت کی اجازت درکار ہے ، بھارت ماضی میں بھی پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے سے انکار کرتا رہا ہے ، بی سی سی آئی نے پی سی بی کو سبز باغ دکھاتے ہوئے بگ تھری کی حمایت کےبدلے چھ سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔