‘ نوجوان لڑکی انٹرنیٹ پر مَردوں کو پیغام دینے لگی،
ایک نوجوان امریکی لڑکی سوشل میڈیا ویب سایٹ ٹنڈر پر کچھ دکھانے کی پیشکش کرکے رقم بٹوررہی ہے، لیکن اسے رقم بھیجنے والے مردوں کو بعد میں پتہ چلتا ہے کہ وہ ہاتھ دکھا گئی ہے ۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا دھندہ ریاست میسوری کے شہر سینٹ لاﺅس سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ نیگی آرچر نے شروع کیا ہے۔ اس نے ویب سائٹ ٹنڈر پر اپنے پروفائل میں لکھ رکھا ہے”مجھے پانچ ڈالر بھیجیں اور پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے“ ویب سائٹ اسے جس بھی مرد صارف کے ساتھ میچ کرتی ہے وہ اس کے پروفائل میں لکھے جملے سے شش و پنج میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ کچھ لوگ تو اس میگی سے اس جملے کا مطلب جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور کچھ ویسے ہی اسے پانچ ڈالر بھیج کر کچھ دیکھنے کی امید لے کر بیٹھ جاتے ہیںمیگی کا پروفائل جن مردوں کے ساتھ میچ ہوتا ہے وہ انہیں ایک ای میل بھیجتی ہے جس میں اپنے پے پال اکاﺅنٹ کی تفصیلات بھی بھیجتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہر وہ مرد جو اس کے معنی خیز جملے کے بارے میں استفسار کرتا ہے ان میں سے پانچ میں سے ایک ضرور انہیں پانچ ڈالر بھیج دیتا ہے، جبکہ کچھ بغیر کچھ پوچھے ہی رقم بھیج دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک سہیلی کے کہنے پر بطور مذاق یہ کام شروع کیا تھا لیکن مرد انہیں اتنے کھلے دل سے رقم بھیج رہے ہیں کہ اس نے یہ کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میگی کہتی ہے کہ وہ کسی سے فراد نہیں کررہی کیونکہ وہ تو صرف یہ کہتی ہے کہ”مجھے پانچ ڈالر بھیجیں اور دیکھیں کیا ہوتا ہے“ ، اور جب کوئی اسے پانچ ڈالر بھیجتا ہے تو وہ فوری طور پر اسے ان میچ کرکے اس سے نجات حاصل کرلیتی ہے۔ یوں پانچ ڈالر بھیجنے والے کو فوری طور پر پتہ چل جاتا ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔