Featuredپنجاب

حکومت ویکسین لگانے کی مہم چلا رہی ہے دوسری طرف ویکسین ہی نہیں

لاہور: ویکسین سینٹرز میں ایک بار پھر ویکسین کا اسٹاک ختم ہوگیا ویکسین سینٹرز میں ویکسین ختم ہونے پر لوگوں کا احتجاج جاری ہے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم گرمی میں صبح سے قطار میں کھڑے ہیں اب واپس بھیجا جا رہا ہے

شہری کا کہنا تھا کہ میری ٹانگ خراب ہے صبح سے لائن میں کھڑا ہوں اب واپس بھیج رہے ہیں، ہم مزدور لوگ ہیں دیہاڑی چھوڑ کر ویکسین لگوانے آئے تھے۔

گذشتہ روز بھی لاہور کے ایکسپو سینٹر میں شہریوں کی بڑی تعداد ویکسی نیشن کرانے کے لئے پہنچی تو سیکیورٹی گارڈز انہیں یہ کہہ کر واپس بھیج رہے ہیں کہ کرونا کی ویکسین ختم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کا عمل سست روی سے جاری

ایکسپو انتظامیہ نے بھی ویکسین ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹرز میں صرف 300 ڈوزز کا اسٹاک موجود ہے جبکہ اس کے برعکس محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ویکسین کا وافر اسٹاک موجود ہے، ایکسپو سینٹر ڈیٹا انٹری کا مسئلہ درپیش ہے، جسے جلد ہی حل کرلیا جائے گا۔

اس سے قبل ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی، جس میں پنجاب میں کرونا ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا تھا،

اس سلسلے میں محکمہ پرائمری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تین دن میں مقررہ ٹارگٹ کا 40 فیصدہدف مکمل ہوا، گوجرانوالہ میں ویکسین لگانے کی کارکردگی مایوس کن رہی ، گوجرانوالہ میں 3دن میں 19فیصدافرادکوویکسین لگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close