سندھ
داعش نے سی پیک پر کام کرنیوالے چینی ماہرین اور غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی
کراچی: داعش نے سی پیک منصوبوں اور وہاں کام کرنے والے چینی ماہرین سمیت غیر ملکی باشندوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی اور دیگر مقامات پر سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے ماہرین باالخصوص چینی باشندوں انجینئرز کی داعش اور حمایتی گروپوں نے ٹارگٹ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، جس میں داعش (مبشر گروپ) ملوث ہے اور اسے بلوچستان میں بی ایل اے کی حمایت بھی حاصل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شام اور عراق سے داعش کے کئی لوگ واپس انڈونیشیا،افغانستان اور پاکستان آرہے ہیں اور چین کے صوبے شی جیانگ میں بھی پہنچ رہے ہیں۔