دنیا

یہ چیز دنیا سے ٹکرائے گی اور ایک ہی جھٹکے میں تمام جاندار مارے جائیں گے، ناسا نے وارننگ جاری کردی

نیویارک: دنیا کے خاتمے کی پیش گوئیاں بکثرت منظرعام پر آتی رہتی ہیں تاہم ان کی اکثریت نجومیوں، ستارہ شناسوں اور سازشی نظرئیے گھڑنے والوں کی طرف سے سامنے آتی ہے۔اب امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے بھی ایسی ہی ایک خطرناک وارننگ جاری کر دی ہے۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے سائنسدانوں نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ خلاء میں گردش کرنے والا 160میٹر کا شہاب ثاقب زمین سے ٹکرانے کا خدشہ ہے،  اگر یہ ہماری زمین سے ٹکرا گیا تو ایک ہی جھٹکے میں یہاں زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس شہاب ثاقب کا نام ’ڈیڈیموس‘ (Didymos)ہے۔ 2022ءمیں یہ زمین کے مدار میں اس کے بالکل سامنے آئے گا اور اس کے زمین سے ٹکرانے کا خطرہ ہو گا۔ سائنسدان اس پر مزید تحقیقات کرنا چاہتے ہیں اور ایسا ذریعہ دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ جب یہ زمین کی طرف آئے تو اسے واپس دھکیلا جا سکے۔

سائنسدان قبل ازیں اس منصوبے پر کام کر رہے تھے لیکن ڈونلڈٹرمپ نے آنے کے بعد ان کی فنڈنگ میں کمی کر دی ہے جس سے تحقیقات رک گئی ہیں۔ ناسا کی پلانٹری سائنس ڈویژن کے ڈائریکٹر جم گرین نے اس خطرے کا اظہار کیا ہے کہ اگر فنڈنگ فراہم نہ کی گئی اور تحقیقات نہ ہو سکیں تو ممکنہ طور پر ہماری زمین پر زندگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close