اسلام آباد

امریکیوں کو ویزوں کے اجرا کے معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جارہی، وزارت داخلہ

اسلام آباد:  ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو ویزوں کے اجرا کے معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جارہی اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا بیان سراسر غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے چند روز قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہم پر تو تنقید کی جاتی ہے لیکن امریکیوں کو ویزے دینے کا سلسلہ تو اب بھی جاری ہے، ایک طرف اتحادی سپورٹ فنڈ لیا جارہا ہے اور جب تک امریکا سے امداد لی جائے گی امریکیوں کو ویزے بھی ملتے رہیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کے ویزوں کے اجرا سے متعلق بیان کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سابق وزیرداخلہ کا بیان معصوم، غلط اورجھوٹ پر مبنی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویزوں کے اجرا کا اتحادی سپورٹ فنڈز سے کوئی تعلق نہیں جب کہ رحمان ملک کو یہ بھی علم نہیں کہ کولیشن سپورٹ فنڈ بند ہوچکا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ویزوں کے اجرا میں کسی قسم کی کوئی بھی نرمی نہیں برتی اور ویزوں کے اجرا سے متعلق قابل ذکر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جن میں غیرملکیوں کا ڈیٹا بینک بنانا، ڈیجیٹلائز ویزا سسٹم اور سفارت خانوں کو غیرقانونی طور پر دیئے گئے اختیارات کی واپسی ہے اور اگر سابق وزیرداخلہ کے پاس خاموشی سے ویزا جاری ہونے کا ایک بھی ثبوت موجود ہے توعوام کے سامنے لائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close