سندھ
سندھ میں شادی ہالز کے حوالے سے بڑافیصلہ آگیا
کراچی : سندھ کورونا ٹاسک فورس نے شادی ہالز تاحال نہ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کرونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء سمیت چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، صوبائی سیکریٹریز، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سارہ خان، ڈاکٹر قیصر سجاد، کور فائیو اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں کوروناٹاسک فورس نے شادی ہالز تاحال نہ کھولنے اور آئندہ فیصلوں تک سینماگھروں کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ٹاسک فورس نے بھارتی وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ طبی ماہرین نے بھارتی وائرس کے مبینہ پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کی ہدایت کردی۔
ذرائع سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شادی ہالزاورسوئمنگ پولزکھولنےکافیصلہ 28جون کوہوگا۔