سندھ
بہنوئی کی دوستوں کے ساتھ سالی سے زیادتی
سانگھڑ : بہنوئی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کے سالی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
سانگھڑ میں مبینہ طور پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، زیادتی کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا اپنا بہنوئی نکلا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شکایت پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ والدین نہیں ہیں، بہن کےساتھ رہتی ہوں۔
لڑکی نے الزام عائد کیا کہ بہنوئی نے دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔