پنجاب

پنجاب میں 10 سال کی لڑکی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ

 لودھراں : نوجوان نے 10 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لودھراں کے علاقے بی کالونی میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے 10 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچی کے والد نے واقعے کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف پیش کیا کہ بچی گھر سے نکلی تو ملزم نے خالی جگہ پر لے جاکر زیادتی کی۔

دوسری جانب تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close