Featuredسندھ

سندھ کو پیسے دے کر آپ احسان کررہے ہیں

کراچی: سندھ کو ملنے والا پیسہ کیا آپ کے والد صاحب کا ہے؟

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ کو پیسے دے کر آپ احسان کررہے ہیں، سندھ کو ملنے والا پیسہ کیا آپ کے والد صاحب کا ہے؟

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر، معیشت کو مضبوط کرنے کا وعدہ کیا تھا، الیکشن سے قبل عمران خان نے پاکستانی عوام کو سہانے خواب دکھائے تھے، پی ٹی آئی نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا،ہر وعدے پر یوٹرن لیا، جب آپ سے کام نہیں ہوتا تو آپ الزام تراشیاں کرتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے وفاقی حکومت نے ہمارے خلاف پراپیگنڈا شروع کر رکھا ہے، سندھ کو پیسے دے کر آپ احسان کررہے ہیں، سندھ کو ملنے والا پیسہ کیا آپ کے والد صاحب کا ہے؟، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ حکومتی ارکان نے بجٹ اجلاس میں احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں صرف گدھوں کی پیداوارمیں اضافہ ہوا ہے، عثمان بزدار اور محمود خان اس لیے پسند ہیں کیونکہ وہ خاموش رہتے ہیں، مراد علی شاہ اس لیے پسند نہیں کیونکہ وہ سندھ کے لوگوں کی بات کرتے ہیں، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے سندھ کے عوام کا ساتھ نہیں دیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ سندھ کو آپ نظر انداز کریں اور باقی صوبوں کو ترجیح دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو پیسے این ایف سی کے تحت ملتے ہیں، پی ٹی آئی کا احسان نہیں ہے، فواد چودھری نے کہا سندھ میں آرٹیکل 140 اے کا نفاذ ہونا چاہیئے، پہلا وفاقی وزیر ہے جس کا فوکس صرف ایک صوبے پر ہے، کراچی میں بلڈنگز کو کمرشلائز کرنے کا فیصلہ 2003 اور 2006 میں ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close