Featuredاسلام آباد

آئی ایم ایف سمیت عالمی اداروں سے معاملات میں شفافیت لائی جائے

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ  فنانس بل سے باہر لیے گئے اقدامات پر بھی پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیئے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا طلحہ محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ارکان سینیٹ نے بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا۔

پیپلز پارٹی رہنماء نے کہا کہ فلور ملز انڈسٹری پر ٹیکس سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 97 روپے مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ مجوزہ ٹیکس کو واپس لیا جائے۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ فنانس بل سے باہر لیے گئے اقدامات پر بھی پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیئے۔ فنانس بل پر بحث کے دوران مختلف مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ آئی ایم ایف سمیت عالمی اداروں سے معاملات میں شفافیت لائی جائے۔

سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرولیم مصنوعات پر ممکنہ 20 روپے لیٹر پیٹرولیم لیوی واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران متوازی منی بجٹ آرہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close